نیپانگر۔ مدھیہ پردیش کے نیپانگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں آج بھارتیہ جنتا
پارٹی کی امیدوار منجو دادو نے اپنے قریب ترین حریف کانگریس کے انترسنگھ
برڈے کو 42 ہزار 198 ووٹوں سے شکست دے دی ۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر اپنا
قبضہ برقرار رکھا۔ ایس سی کے لئے محفوظ نیپانگر اسمبلی میں بی جے پی
امیدوار منجو دادو کو 99 ہزار 626 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے انترسنگھ برڈے
کو 57 ہزار 428 ووٹوں سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔ بی جے پی ممبر اسمبلی راجندر دادو کے انتقال کی وجہ سے ہونے والے اس ضمنی
انتخاب میں بی جے پی نے راجندر دادو کی بیٹی منجو دادو پر ہی انحصار کرتے
ہوئے امیدوار بنایا، وہیں کانگریس نے انترسنگھ برڈے کو انتخابی میدان پر
اتارا۔ضمنی انتخاب کے لئے 19 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ ضمنی انتخابات کے نتائج: مدھیہ پردیش میں بی جے پی، مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت
دوسری طرف، مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست میں ہوئے
دو لوک سبھا حلقہ اور ایک اسمبلی حلقہ جہاں 19نومبر کو ضمنی انتخاب ہوئے
تھے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ جب کہ بی جے پی نے تین میں سے دو حلقوں میں
دوسری پوزیشن
حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔کوچ بہار لوک سبھا حلقے
میں ترنمول کانگریس کے پرتھا پریتم رائے نے 94000ووٹ حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ
میں کامیابی حاصل کی ہے ۔بی جے پی کے امیدوار ہیم چندرا برمن نے دوسری
پوزیشن حاصل کی ہے ۔ بایاں محاذ کے فاورڈ بلاک کے امیدوار نریپندرناتھ رائے
تیسرے نمبر پر تھے۔ تملو ک لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے دیبندو
ادھیکاری نے اپنے قریبی حریف سی پی آئی ایم کے امیدوار مندیرا پانڈے سے دو
لاکھ ووٹوں سے سبقت حاصل حاصل کی۔ ترنمول کانگریس نے بردو ان کے مونٹیشور
اسمبلی حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔ترنمول کانگریس کے امیدوار شیکت
پانجانے 76000ہزار ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہاں پر بی جے ہی
کے بسواجیت پوددار دوسرے نمبر رہے اور سی پی آئی ایم کے محمد عثمان غنی
تیسرے نمبر پر رہے ۔ کوچ بہار سابق ممبر پارلیمنٹ رینوکا سنہا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی
تھی جب کہ تملوک لوک سبھا سے ایم پی شوبھندو ادھیکاری کے ریاستی وزیر بننے
کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے ۔ترنمول کانگریس کے سجل پانجا کے انتقال کی وجہ
سے مونٹیشور اسمبلی حلقہ کی سیٹ خالی ہوگئی تھی۔